اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا نے آناتولی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں پی کے کے سے متعلق متعدد ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں مکمل طور تباہ کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں متعدد خفیہ ٹھکانوں کیساتھ ساتھ کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔
ترک لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بارے میں عراقی حکومت کی طرف سے اب تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا، ترکی اور یورپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔
.....
/169